جمعہ 30 جنوری 2026 - 14:51
حوزاتِ علمیہ علی پور کرناٹک: رہبرِ انقلابِ اسلامی امت کی عزت اور حوزاتِ علمیہ کی قوت ہیں، ان پر کوئی بھی حملہ ملتِ اسلامیہ پر حملہ تصور کیا جائے گا

حوزہ/ مدیر حوزاتِ علمیہ باقر العلوم و مدرسہ زہراء علی پور کرناٹک نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ امتِ اسلامیہ کی عزت اور حوزاتِ علمیہ کی طاقت ہیں اور آپ پر کسی بھی حملے کو پوری ملت کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزاتِ علمیہ باقر العلوم و مدرسہ زہراء علی پور کرناٹک مولانا میر اطہر علی جعفری نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ امتِ اسلامیہ کی عزت اور حوزاتِ علمیہ کی طاقت ہیں اور آپ پر کسی بھی حملے کو پوری ملت کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

بسمہ تعالیٰ

رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (مدّ ظلّه العالی) عصرِ حاضر کی عظیم اور ممتاز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور امام خمینیؒ کے راستے کے حقیقی وارث ہیں۔ آپ کی حکیمانہ قیادت نے اسلامی نظام کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھا ہے اور امتِ اسلامی کی عزت و خودمختاری کی ضمانت فراہم کی ہے۔

عدل، روحانیت اور دینی جمہوریت پر آپ کا مسلسل زور آپ کی گہری الٰہی اور سیاسی بصیرت کا روشن ثبوت ہے۔ آپ ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کے حامی رہے ہیں، بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے مضبوط اور ثابت قدم حامی ہیں۔ آپ کی ثقافتی اور علمی بصیرت نے معاشرے کو ترقی، خود اعتمادی اور خود کفالت کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

سادہ طرزِ زندگی، تقویٰ اور اخلاص اس دانا اور فرزانہ رہنما کی نمایاں اخلاقی خصوصیات میں شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے آپ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ یہ ملاقات میرے لیے نہایت گہرا، روحانی اور ناقابلِ فراموش تجربہ تھی۔ آپ کی پدرانہ اور مہربان نگاہ نے ایسا اثر ڈالا کہ بے اختیار آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

آپ کے محبت بھرے الفاظ کہ “تمام طلبہ ہمارے بیٹے ہیں” محض رسمی نہیں تھے بلکہ دل کی گہرائیوں سے، پوری سچائی اور اخلاص کے ساتھ ادا کیے گئے، جو سیدھے دل پر اثر کر گئے۔ آپ کے کلمات میں ایسی زندہ حقیقت تھی جس نے دلوں کو بدل دیا اور آنسو بے ساختہ جاری ہو گئے۔

اسی لمحے دل کی گہرائیوں سے دعا نکلی اور مجھے کامل یقین ہو گیا کہ آپ ہمیشہ ایک شفیق باپ کی طرح طلبہ کے سرپرست اور محافظ رہیں گے۔

میں بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس حکیم رہبر اور مہربان باپ کا سایہ امتِ اسلامی اور حوزاتِ علمیہ پر ہمیشہ قائم رکھے، اور اس بصیرت افروز و مخلص مرجع کا بابرکت سایہ ظہورِ حضرت ولیِّ عصرؑ تک اہلِ ایمان اور دینی علوم کے طالب علموں پر سلامت رکھے۔

اللہ تعالیٰ امتِ اسلامی کو ان کے علمی، تربیتی فیوض و برکات اور حکیمانہ رہنمائی سے ہمیشہ مستفید فرمائے، اور ان کی ذاتِ گرامی کو دین کی عزت، حوزات کی مضبوطی اور مسلمانوں کے اتحاد کا ذریعہ بنائے۔

میر اطہر علی جعفری

مدیر، حوزاتِ علمیہ علی پور

حوزاتِ علمیہ علی پور کرناٹک: رہبرِ انقلابِ اسلامی امت کی عزت اور حوزاتِ علمیہ کی قوت ہیں، ان پر کوئی بھی حملہ ملتِ اسلامیہ پر حملہ تصور کیا جائے گا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha